وفاقی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر تبادلے

جمعہ 13 اکتوبر 2017 22:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2017ء) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے جمعہ کو وفاقی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر تبادلے کئے ہیں، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے افسر شاہد آشرف تارڑ کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر ورلڈ بینک، پاس کے ہی گریڈ 21 کے افسر عمر رسول کو ایڈیشنل سیکرٹری انڈسٹریز اینڈ پروٹیکشن پاس کے گریڈ 20 کے افسر شہر عالم مسعود کو ایم ڈی واپڈا ، پاس کے گریڈ 21 کے افسر پرویز احمد جونیجو کو ایڈیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈویژن جبکہ گریڈ 21 کے ڈاکٹر عامر ارشاد شیخ کو منیجنگ ڈائریکٹر اورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن تعینات کیا گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ گریڈ 20 کے افسر ہارون احمد خان کی خدمات حکومت سندھ کے حوالے کرنے سمیت گریڈ 21 کے افسر محمد اشرف کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔