افسانوں سے کام نہیں چلے گا،قابل انٹیلی جنس ہوگی توہم ایکشن لیں گے ، خواجہ آصف

ْافغانستان کے 40فیصدحصے پرطالبان قابض ہیں ،طالبان پاکستان نہیں آسکتے،نجی ٹی وی سے انٹرویو

جمعہ 13 اکتوبر 2017 22:44

افسانوں سے کام نہیں چلے گا،قابل انٹیلی جنس ہوگی توہم ایکشن لیں گے ، ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2017ء) وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہاہے کہ افسانوں سے کام نہیں چلے گا،قابل انٹیلی جنس ہوگی توہم ایکشن لیں گے ،افغانستان کے 40فیصدحصے پرطالبان قابض ہیں ،طالبان پاکستان نہیں آسکتے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ افغانستان سے کہاہے کہ صرف باتیں نہ کریں قابل عمل انٹیلی جنس شیئرکریں وہ دہشتگردی اوران کے ٹھکانوں کی نشاندہی کریں ہم کارروائی کریںگے ،کارروائی کیلئے افغان فوج نہیں اگرنشاندہی کیلئے کوئی آدمی ہوتوکوئی حرج نہیں ۔

انہوںنے کہاکہ طالبان افغانستان چھوڑکرپاکستان ہیں آسکتے ،افغانستان کے 40فیصدحصے پرطالبان کاقبضہ ہے ۔افغانستان کے پاس چمن ،فاٹا،پشاوریاکسی اورجگہ سے متعلق معلومات ہیں تووہ ہمیں بتائیں ۔انہوںنے کہاکہ امریکہ کوکہاہے کہ افغانستان میں امن کیلئے اپناکرداراداکریں۔