پاناما کیس جے آئی ٹی بھی جلد جلائی جانے والی ہے: طاہر القادری کا دعوی

muhammad ali محمد علی جمعہ 13 اکتوبر 2017 21:50

پاناما کیس جے آئی ٹی بھی جلد جلائی جانے والی ہے: طاہر القادری کا دعوی
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 اکتوبر2017ء) طاہر القادری کا دعوی ہے کہ پاناما کیس جے آئی ٹی بھی جلد جلائی جانے والی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری کا کہنا ہے کہ جیسے ن لیگ کی حکومت ہر اہم کیس اور منصوبے کا ریکارڈ جلا دیتی ہے۔

(جاری ہے)

ویسے ہی پاناما کیس جے آئی ٹی کو بھی جلانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ طاہر القادری نے خبردار کیا ہے کہ پاناما کیس جے آئی ٹی بھی جلد ہی نظر آتش کر دی جائے گی۔ طاہر القادری کا کہنا ہے کہ ایسا ہونے کی صورت میں ذمہ داری ن لیگ پر ہوگی اور پھر ملک کے حالات خراب ہونے سے کوئی نہیں روک پائے گا۔