ڈی جی آئی ایس پی آر کیخلاف بیان پر شیخ رشید وزیرداخلہ پر برس پڑے

جمعہ 13 اکتوبر 2017 21:42

ڈی جی آئی ایس پی آر کیخلاف بیان پر شیخ رشید وزیرداخلہ پر برس پڑے
لاہور:(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اکتوبر2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا وزیرداخلہ احسن اقبال کے بیان کے شدید ردعمل سامنے آگیا ہے۔ عوامی مسلیم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا احتساب عدالت میں وکلا پر تشدد کا معاملے ہپر کہنا ہے کہ شکر ہے احاطہ عدالت پر حملہ کرنے والے جج کو نہیں اٹھا لےگئے۔ وزیر داخلہ کی موجودگی میں قانون، وکلا، عدلیہ کا تحفظ نہیں ہو سکا احتساب عدالت کے باہر ڈی ایس پی کو تھپڑ پڑےہیں۔

(جاری ہے)

قانون کی حفاظت نہ کرنےوالاآئی ایس پی آرکےخلاف بیان دےرہاہے جبکہ انہیں یہ تک نہیں پتہ کہ آئی ایس پی آرتوپاک فوج کاڈاک خانہ ہے۔ مسلم لیگ والے سیدھا کیوں نہیں کہتےآرمی چیف کاکراچی میں بیان آپ کوبرا لگاہے۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ آرمی چیف نےملکی معیشت پرقوم کےجذبات کااظہارکیاہے جبکہ آپ نے4سالوں میں 35.3بلین قرضہ لیاہےتاہم آپ نے5بلین ڈالر6ماہ کےاندرواپس کرنےہیں آپ کی معشیت اورایکسپورٹ تباہ ہورہی ہے۔ شیخ رشید احمد نے وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ نےاین ایل جی میں حرام کھایاہے اور ملک کووہاں پہنچایاہےجس پرملک کےآرمی چیف نےقوم کےجذبات کااظہارکیاہے۔