سنی تحریک علماء بورڈکاگمراہ گن بیان پرراناثناء اللہ سے توبہ کامطالبہ

بیان واپس نہ لیاگیاتوعلماء کرام شرعی اعلامیہ جاری کریں گے،سنی تحریک علماء بورڈ طے شدہ معاملات کو چھیڑ کو ملک میں افراتفری پھیلانیکی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے

جمعہ 13 اکتوبر 2017 22:43

سنی تحریک علماء بورڈکاگمراہ گن بیان پرراناثناء اللہ سے توبہ کامطالبہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2017ء) سنی تحریک علماء بورڈنے گمراہ گن بیان پرراناثناء اللہ سے فوری توبہ کرنے کامطالبہ کردیا، مرکزاہلسنّت سے جاری اعلامیے میں سنی تحریک علماء بورڈسے وابستہ علماء ومفتیان کرام کہناتھاکہ صوبائی وزیر قانون راناثناء اللہ کی جانب سے قادیانیوں کو مسلمان ثابت کرنے کامذموم بیان خلاف حقیقت اور انتہائی گمراہ کن ہے،قادیانی بالاتفاق آئینی اورشرعی طورپر غیرمسلم اقلیت ہیں،راناثناء اللہ نے یہ بیان غیرملکی آقائوں کی خوشنودی کیلئے دیاہے ،رانا ثناء اللہ مفتی بننے کی کوشش نہ کریں،عقیدہ ختم نبوت پر ایمان لاناکوئی معمولی مسئلہ نہیں بلکہ اسلام کی بنیاداوراساس ہے، گمراہ کن بیان کو فوری واپس نہ لیاگیاتو علماء کرام شرعی اعلامیہ جاری کریں گے،آئین پاکستان میں قادیانیوں کی قانونی حیثیت طے ہوچکی ہے،ختم نبوت کامنکر دائرہ اسلام سے خارج ہے، آئین میں طے شدہ معاملات کو چھیڑ کو ملک میں افراتفری پھیلانے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے،قادیانیوں کو مسلمان کہنا آئین اورشریعت دونوںسے بغاوت ہے،حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئی رانا ثناء اللہ کو فی الفور برطرف کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرے،علماء کرام کاکہناتھاکہ صوبائی وزیر قانون راناثناء اللہ نے گمراہ کن بیان دینے کے ساتھ ساتھ علماء حق پر بھی بہتان لگایاہے،جس پر انھیں معافی مانگنی چاہئے،راناثناء اللہ قادیانیوں کو مسلمان قراردینے والے علمائے سُو کے نام بتائیں، علمائے حق ختم نبوت کے منکرین کو ہرگزمسلمان تصور نہیں کرتے، قانون ختم نبوت اورقانون ناموس رسالت کو چھیڑنے دنیا وآخرت میں رسوا ہوں گے،اعلامیہ جاری کرنیوالے علماء ومفتیان کرام میں مفتی لیاقت علی رضوی، علامہ مجاہدعبدالرسول خان،مفتی نثاراحمدنوری،مفتی ریاض الرحمن، ڈاکٹرحبیب الرحمن،علامہ حافظ طاہررضاقادری، علامہ اعجازقادری، علامہ یونس حقانی، علامہ فضل الرحمن چشتی، علامہ شبیرحسین ہاشمی، علامہ عمران نظامی، علامہ شوکت حسین نقشبندی، علامہ مقصودچشتی،علامہ ڈاکٹرطیب رضالمدنی، علامہ وسیم نقشبندی،مفتی قمرالزمان نوری،علامہ صاحبزادہ نثارالرحمن قادری،علامہ رفاقت ہارونی، علامہ عبدالرحمن جامی، علامہ بشارت جلالی، علامہ طاہرتبسم فاروقی ودیگرکے نام شامل ہیں