مارکیٹوں میں جانیوالے شہریوں کیلئے بہترین وخوبصورت راستوں، گلیوں اور مارکیٹوںکا انتظام کریں

میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی سی ڈی اے کے مارکیٹس اینڈ روڈز مینٹینس ڈویژن کے حکام کو ہدایت

جمعہ 13 اکتوبر 2017 22:43

مارکیٹوں میں جانیوالے شہریوں کیلئے بہترین وخوبصورت راستوں، گلیوں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا کہ شہریوں کی ایک بڑی تعداد روزانہ اسلام آباد کی مارکیٹوں میں جاتی ہے،ادارے کی مارکیٹس اینڈ روڈز مینٹینس ڈویژن کی ذمہ داری ہے کہ وہ مارکیٹوں میں جانے والے شہریوں کے لیے بہترین اور خوبصورت راستوں، گلیوں اور مارکیٹوںکا انتظام کریں تاکہ شہری کو دقت پیش نہ آئے، مارکیٹوں میں جانے والے شہریوں کی سہولت پر کسی قسم کی غفلت قابل برداشت نہیں ہو گی۔

وہ جمعہ کو سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں جائزہ اجلاس سے خطاب ۔اجلاس میںمارکیٹس اینڈ روڈز مینٹینس ڈویژن کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے ممبر انجینئرنگ اسد محبوب کیانی اور ادارے کے سینئر اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ فوری طور پر مارکیٹس میں روڈز کی تعمیر و مرمت وسائل کی دستیابی سمیت کسی قسم کی رکاوٹ حائل نہیں ہونے دی جائے گی۔

مستقل نگرانی، دیکھ بھال اور کسی بھی روڈکی شکستگی پر فوری تعمیر و مرمت کو یقینی بنانے سے ہی اعلیٰ کاکردگی کے نشان کو ظاہر کرنے کا ذریعہ ہو گی،میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے مزید کہا۔ اجلاس میں جاری اور مکمل ہونے والے منصوبوں سے متعلق ماہِ اگست کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اجلاس کو ان تکمیل پانے والے اور جاری منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا گیا جن میں F اورG سیریز کے سیکٹروں میں بحالی اور دوبارہ روڈز کارپیٹنگ ، F اور G سیریز کے سیکٹروں میں لین مارکنگ کو بہتر کیا جانا، F اور G سیریز کے سیکٹروں بحالی اور بہتری کے لیے سائن بورڈ اور کرب سٹون پر رنگ اور ضروری مرمت ، F اورG سیریز میں فٹ پاتھوں کی تعمیر و مرمت ، F اور G سیریز میں ڈرینج سسٹم کی تعمیر و مرمت کاکام، F اور G سیریز کے سیکٹروں میں لین مارکنگ سمیت رفلیکٹر لائٹس (Cate Eye) کی تنصیب، سیکٹر F-10 کی سڑکوں اور گلیوں میں ڈرینج سسٹم کی تعمیر و مرمت، ناظم الدین روڈ F-7 نزد 7th ایونیو انڈر پاس کی کلورٹس کی تعمیر و مرمت ،مرکز G-10 میں تعمیر و مرمت ، ڈپلومیٹک انکلیو کے ایڈمن سیکٹر میں ڈرینج سسٹم سمیت دیگر ترقیاتی کام، سیکٹر G-11 کے سروس روڈ (ویسٹ) کی بحالی، بری امام کی خراب ہونے والی نالے کی حفاظتی دیوار، سیکٹر F-5 اور F-6 میں ڈرینج سسٹم اور کرب سٹون کی تعمیر و مرمت ، پاک سیکرٹریٹ کے M اورK بلاک میں ڈرینج سسٹم کی بہتری اور اسلام آباد سیف سٹی منصوبے میں آر ایف آئی ڈی سامان کی تنصیب شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :