Live Updates

وزیر داخلہ کا ڈی جی آئی ایس پی آر سے متعلق بیان مضحکہ خیز اورڈان لیکس کا ایجنڈ اہے ، نوازشریف کے درباری قوم کو بیوقوف نہیں بنا سکتے ، پاکستان کی معاشی ابتری دنیا سے چھپی ہوئی نہیں

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا وفاقی وزیر داخلہ کے بیان پرردعمل

جمعہ 13 اکتوبر 2017 22:28

وزیر داخلہ کا ڈی جی آئی ایس پی آر سے متعلق بیان  مضحکہ خیز  اورڈان ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ احسن اقبال کا ڈی جی آئی ایس پی آر سے متعلق بیان ڈان لیکس کا ایجنڈ ا اور مضحکہ خیز ہے ، نوازشریف کے درباری قوم کو بیوقوف نہیں بنا سکتے ، پاکستان کی معاشی ابتری دنیا سے چھپی ہوئی نہیں، احسن اقبال کا ڈی جی آئی ایس پی آر سے متعلق مضحکہ خیز ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو احسن اقبال کے ڈی جی آئی ایس پی آر سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ احسن اقبال کا ڈی جی آئی ایس پی آر سے متعلق مضحکہ خیز ہے ، پاکستان کی معاشی ابتری دنیا سے چھپی پوئی نہیں ہے ، نوازشریف اور اسحاق ڈار نے آئندہ نسلوں پر قرض کا بوجھ لاد دیا ہے ،شریفوں کے درباری قوم کو بیوقوف نہیں بنا سکتے ۔انہوں نے کہا کہ فوج کے خلاف احسن اقبال کا بیان ڈان لیکس ایجنڈے کا تسلسل ہے ، ان کا یہ بیان جارح قوتوں کو خوش کرنے کیلئے ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات