قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی نہیں ہورہا ،ایسی خبریں مخالفین پھیلا رہے ہیں،سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی کابیان

جمعہ 13 اکتوبر 2017 22:28

قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی نہیں ہورہا ،ایسی خبریں مخالفین پھیلا ..
ڈیرہ مراد جمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی نے کہا ہے کہ میں قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی نہیں ہورہا ،مجھے جو اسمبلی میں تقریر کرنی تھی کر لی ، میرے مستعفی ہونے کی خبریں مخالفین پھیلا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے بیان میں میر ظفر اللہ جمالی نے کہا کہ مخالفین میری مستعفی ہونے کی پھیلا رہے ہیں ،میری طبعیت ٹھیک نہیں ، تین مہینے سے اسلام آباد سے گھر نہیں آیا تھا،میں قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی نہیں ہورہا ۔