کرکٹ سری لنکا نے ایک ٹی ٹوئنٹی میچ شیڈول کیمطابق پاکستان میں کھیلنے کی یقین دہانی کروا دی، پی سی بی نے تیاریاں شروع کر دیں

muhammad ali محمد علی جمعہ 13 اکتوبر 2017 21:34

کرکٹ سری لنکا نے ایک ٹی ٹوئنٹی میچ شیڈول کیمطابق پاکستان میں کھیلنے ..
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 اکتوبر2017ء) کرکٹ سری لنکا نے ایک ٹی ٹوئنٹی میچ شیڈول کیمطابق پاکستان میں کھیلنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی آکلینڈ میں سری لنکن کرکٹ بورڈ کے چیف سے ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں کرکٹ سری لنکا کے چیف نے ایک ٹی ٹوئنٹی میچ شیڈول کیمطابق پاکستان میں کھیلنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔ کرکٹ سری لنکا کے چیف کی یقین دہانی کے بعد پی سی بی نے لاہور میں 30 اکتوبر کو شیڈول میچ کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔