رینجرز کو احتساب عدالت سے ہٹوانے کا مقصد اسلام آباد میں انارکی پھیلانا ہے، آنے والے دنوں میں حالات مزید خراب ہوں گے: تجزیہ کار محمد مالک

muhammad ali محمد علی جمعہ 13 اکتوبر 2017 21:25

رینجرز کو احتساب عدالت سے ہٹوانے کا مقصد اسلام آباد میں انارکی پھیلانا ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 اکتوبر2017ء) تجزیہ کار محمد مالک کا کہنا ہے کہ رینجرز کو احتساب عدالت سے ہٹوانے کا مقصد اسلام آباد میں انارکی پھیلانا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے معروف تجزیہ کار محمد مالک نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں حالات مزید خراب ہوں گے۔

(جاری ہے)

ن لیگ اداروں کیساتھ ٹکراو کی پالیسی میں مزید جارحیت اختیار کرے گی۔ اسلام آباد میں رینجرز کے اختیارات میں کمی کرے کہ ان کے رول کو محدود کر دیا جائے گا۔ احتساب عدالت سے رینجرز کی تعیناتی کو ختم کرنے کا مقصد بھی یہی تھا کہ ن لیگ کے کارکنوں سے عدالت پر دھاوا بول کر عدلیہ پر دباو ڈالا جا سکے۔ آنے والے دنوں میں اس قسم کے پرتشدد واقعات میں مزید اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :