مگسی قبائل کی نواب زادہ میر طارق مگسی پر کار سرکار میں مداخلت کرنے پر مقدمے کے اندراج کی مذمت

جمعہ 13 اکتوبر 2017 22:28

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) مگسی قبائل کے ممتاز شخصیت میر صفدر خان مگسی نے رکن صوبائی اسمبلی نواب زادہ میر طارق مگسی پر کار سرکار میں مداخلت کے مقدمے کے اندراج کا مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اس طرح کے جھوٹے مقدمے سے مگسی قوم کو سخت تشویش لاحق ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر سرور مگسی، حاجی نیاز مگسی اور دیگرکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ رکن بلوچستان اسمبلی نواب زادہ طارق مگسی پر کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ قابل افسوس ومذمت ہے ،رکن صوبائی اسمبلی اپنے بہنوئی نواب زادہ گزین مری کی ضمانت کے سلسلے میں جیل گئے تھے لیکن وہاں انڈسٹریل تھانے کے پولیس نے ان کے خلاف جھوٹے الزامات عائد کرکے مقدمہ درج کیا اور کوشش کی کہ قبائلی شخصیت اور عوام کے منتخب نمائندے کو متنازعہ بنایاجاسکے لیکن ان کی یہ کوشش کامیاب نہیں ہوگی انہوں نے کہاکہ مگسی قبائل میں پولیس کی اس ناروا اقدام سے سخت تشویش پائی جارہی ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ فوری طور پر مقدمہ واپس لیکر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :