انسداد دہشت گردی عدالت نے نواب زادہ گزین مری کیخلاف مختلف دفعات کے تحت قائم مقدمے میں پیشی سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرکے سماعت 27اکتوبر تک کیلئے ملتوی کردی

جمعہ 13 اکتوبر 2017 22:26

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) انسداد دہشت گردی کے خصوصی عدالت سبی کے جج جناب محمد رفیق لانگو نے نواب زادہ گزین مری کے خلاف مختلف دفعات کے تحت قائم مقدمے میں نواب زادہ گزین مری کی پیشی سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 27اکتوبر تک کیلئے ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز نواب زادہ گزین مری کے خلاف قائم مقدمہ کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سبی میں شروع ہوئی تو نواب زادہ گزین مری کے وکیل رحمت اللہ مندوخیل نے پیش ہوکر اپنے موکل کی پیشی سے استثنیٰ کی درخواست پیش کی جس سے عدالت نے منظور کرتے ہوئے سماعت کو27اکتوبر تک کیلئے ملتوی کردیاہے ۔

متعلقہ عنوان :