جیکب آباد،گیس کی بلاجواز لوڈشیڈنگ کیخلاف عام انسان تحریک کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 13 اکتوبر 2017 22:25

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) گیس کی بلاجواز لوڈشیڈنگ کے خلاف عام انسان تحریک کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ تفصیلات کے مطابق عام انسان تحریک کی جانب سے جیکب آباد میں گیس کی بلاجواز لوڈشیڈنگ کے خلاف ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ مرکزی رہنما عابد سندھی ،طارق رند ،دستگیر شاہ،شاہ محمد لاشاری،حسن ٹالانی،زاہد سولنگی کی قیادت میں نکالا گیا جس میں وارڈ ممبر دیو آنند ،شلو کمار،بلدیہ ممبر میڈم قمر بانو،اے پی سی کے شعبان ابڑواور دیگر نے شرکت کی مظاہرین نے شہر کے راستوں پر مارچ کیا اور نعرے لگاتے ہوئے ڈی سی چوک پہنچے اور دہرنا دیکر بیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اور ٹریفک معطل ہوگئی اس موقع پررہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افضل خان کھوسو ڑوڈ،بچل شاہ محلہ،پیچوہا پھاٹک،موچی بستی،حق باہو محلہ،شیدی محلہ،جئیل شاہ محلہ سمیت دیگر علاقوں میں گیس کی عدم فراہمی کی وجہ سے عوام سخت پریشان ہیںشہریوں سے نیاز بھنگر اور سعید کھوسو نے گیس کی بحالی کے لئے بھاری رشوت لی ہے پھر بھی عوام گیس سے محروم ہیں صبح دن رات کو گیس نہ ہونے کی وجہ سے کھانے تیار نہیں ہوتے بچے بھوک سے بلکتے ہیںپر گیس حکام شکایت کے باوجود کچھ بھی کرنے کو تیار نہیںانہوں نے مطالبا کیا کہ کرپٹ عملے کو ہٹیا جائے اور شہریوں کو گیس کی بغیر وقفے کے فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :