ہمسایہ ممالک کیساتھ اچھے تعلقات کی اشد ضرورت ہے،مولانا عبدالواسع

ایران اور پاکستا ن اپنی معیشت کو بہتر کرنے کے لئے تجارت کو فروغ دینا ہو گا جب تک بزنس کمیونٹی اور سرما یہ کاری کو بحال نہیں کرینگے تو ہم کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتے، ایران میں پاکستانی کمیونٹی سے بات چیت

جمعہ 13 اکتوبر 2017 22:51

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2017ء) بلوچستان میں اپوزیشن وجمعیت علماء اسلام کے پارلیمانی لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ ہمسایہ ممالک کیساتھ اچھے تعلقات کی اشد ضرورت ہے ایران اور پاکستا ن اپنی معیشت کو بہتر کرنے کے لئے تجارت کو فروغ دینا ہو گا جب تک بزنس کمیونٹی اور سرما یہ کاری کو بحال نہیں کرینگے تو ہم کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتے وقت آگیا ہے کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات بنا کر سر مایہ کاری کو فروغ دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایران میں پاکستانی کمیونٹی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کی پالیسی واضح ہے کہ ہمسایہ ممالک کیساتھ تعلقات کو بہتر بنایا جائے جب تک ہم تعلقات کو بہتر نہیں بنائیں گے تو ہم کبھی بھی ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتے انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان کو اس وقت سرمایہ کاری کی اشد ضرورت ہے کیونکہ سی پیک سے بلوچستان اور خطے میں ایک خوشحال منصوبے کی ضرورت ہے اور سی پیک جیسے منصوبے کو کامیابی سے ہمکنار کر نے کے لئے ہم سب کو آگے جا نا ہو گا انہوں نے کہا ہے کہ ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے اور دینی لحاظ سے بھی ہمارے ان کے ساتھ رشتے ہیں ایران نے امریکہ کے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بھر پور جواب دیا ہے اور اب ہمیں اپنے پالیسیوں پر نظرثانی کرنے کی ضرور ت ہے انہوں نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں ہونیوالے پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کر تے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو تحفظ فراہم کرنے کی اشد ضرورت ہے جب تک عوام کو تحفظ فراہم نہیں کیا جاتا تو حالات بہتر نہیں ہو سکتے۔

متعلقہ عنوان :