پمز ملازمین کا احتجاج 12ویں روز بھی جاری رہا ،کل سے جزوی ہڑتال ہوگی

اکتوبر تک صبح 8سی11بجے تک او پی ڈی بند رہے گی

جمعہ 13 اکتوبر 2017 22:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2017ء) پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی سے ہسپتال کی علیحدگی پر جاری احتجاج 12ویں روز بھی جاری رہا جبکہ کل بروز ہفتہ سے جزوی ہڑتال شروع ہورہی ہے جس کے تحت صبح 8سی11بجے تک او پی ڈی بند رہے گی یہ سلسلہ 18اکتوبر تک جاری رہے گا، ایسوایشنز کا دوران احتجاج ملازمین سے خطاب کے دوران ایک مرتبہ پھر وفاقی حکومت کو تنبیہہ کی ہے کہ اگر ڈیڈ لائن تک مطالبات نہ مانے گئے تو تمام شعبہ جات سے مکمل بائیکاٹ کر کے ہسپتال میں علاج معالجہ بند کیا جائے گا، تاہم وزیراعظم کی ہدایت پر ترمیمی بل کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے باوجود احتجاج کو بند نہیں کیا گیا ہے، قائدین نے موقف اختیار کیا ہے کہ گزشتہ 4سال سے وفاقی حکومت ان کو لولی پاپ دیئے جارہی ہے جب تک حکومت صدارتی آرڈینس یا ترمیمی بل کو جلد از جلد منظور نہیں کروائی گی تب تک احتجاج جاری رہے گا، اگر وفاقی حکومت نے ڈیڈ لائن جو کہ 18اکتوبر تک ہے کوئی حتمی فیصلہ نہ کیا تو پھر یہ احتجاج دھرنا کی صورت اختیار کرے گی جس کے بعد ہسپتال میں تمام شعبہ جات بند کر دیئے جائیں گے۔

۔

متعلقہ عنوان :