ہم سکردو کے تاجر برادری کیساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں ، جب تک ترمیم کرکے جی بی کو پاکستان کا مکمل حصہ تسلیم نہیں کرتے یہاں کسی قسم ڈائریکٹ ٹیکس لگانا غیر آئینی، امیتاز حیدر خان

جمعہ 13 اکتوبر 2017 22:19

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) رکن قانون ساز اسمبلی کاچو امیتاز حیدر خان نے کہا ہے کہ ہم سکردو کے تاجر برادری کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور حکومت پر واضح کرتے ہیں کہ جب تک گلگت بلتستان کو مکمل آئینی حقوق نہیں ملتے جب تک جی بی کو پاکستان اپنا آئینی صوبہ تسلیم نہیں کرتے اور پاکستان کی آئین میں جب تک ترمیم کرکے جی بی کو پاکستان کا مکمل حصہ تسلیم نہیں کرتے یہاں کسی قسم ڈائریکٹ ٹیکس لگانا غیر آئینی اور علاقے کے ساتھ ظلم ہے اور ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

جی بی کے عوام ان ڈائریکٹ ٹیکس اپنے روزمرہ استعمال کی اشیاء پر پہلے ہی دے رہے ہیں وہ بھی غیر آئینی ہے اس پر ستم بالاستم اپ حکومت ایک ایسے خطے پر اپنے تمام ٹیکسوں کا نفاز چاہتے ہیں جو حکومت پاکستان کے آئین کے مطابق متنازعہ علاقہ ہے یہاں کے عوام کو قومی اسمبلی اور سینٹ کے الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہے یہاں کے عوام این ایف سی ایوارڈ میں اپنا حصہ نہیں مانگ سکتے اس لیے ہمارا مطالبہ ہے جب تک حکومت پاکستان جی بی کو مکمل آئینی حقوق نہیں دیتے یہاں کسی قسم کی ٹیکس نہیں لگا یا جائے ہم سکردو تاجر برادری کے احتجاج کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :