سکردو ،محکمہ ذراعت کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے سر گرم عمل ہے، محکمہ ذراعت کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر ذاکر حسین

جمعہ 13 اکتوبر 2017 22:19

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) محکمہ ذراعت کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر ذاکر حسین نے کہا ہے کہ محکمہ ذراعت کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے سر گرم عمل ہے مختلف تربیتوں کے ذریعے سے کسانوں باروزگار بنایا جائے گا ہشوپی نرسری میں خواتین اور مردوں کے لئے الگ الگ منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسان اور محکمہ لازم و ملزوم ہیں اور دونوں کے تعاون سے ہی علاقہ ترقی کرسکتا ہے انہوں نے کہا کہ کسانوں کو چاہئے کہ وہ محکمے کے ساتھ رابطے میں رہیں تاکہ کسانوں کے مسائل کی حل کے لئے کوشیش کی جاسکیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایگری کلچر آفیسر محمد الطاف نے کہا ہے کہ تصدیق شدہ بیج بہتر فصل کی ضمانت ہے اور کسان تصدیق شدہ بیج کے استعمال کریں تآکہ نقصان کم سیکم ہو انہوں نے کہا کہ زرعی اصولوں کو نذر انداز کرنے کی وجہ فصل خراب ہوتی ہے جس کے باعث کسانوں کو فائدے کے بجائے نقصان اٹھانا پڑتا ہے انہوں نے کسانوں کو آلو کی کاشت کے سائسنی طریقے سیکھائے پروگرام کی کوار ڈینیشن شبیر مسعود نے کی۔

متعلقہ عنوان :