وزیر اعظم سکل ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت مختلف شعبہ جات میں ٹرینگ لینے والے امیدوران تاحال اسناد سے محروم

جمعہ 13 اکتوبر 2017 22:19

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) وزیر اعظم سکل ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت مختلف شعبہ جات میں ٹرینگ لینے والے امیدوران تاحال اسناد سے محروم ، کورس مکمل ہو ئے ایک عرصہ بیت چکا ہے لیکن تاحال امیدوران کو اسناد نہیں ملی جس کے باعث اکثر امیدوران پریشانی سے دوچار ہیں اور ان نوجوانوں کو ملازمتوں کے حصول میں بھی مشکلات پیش آ رہی ہے ، وزیر اعظم سکیل ڈیویلپمنٹ کے تحت سروے ، الیکٹرونکس اور دیگر شعبہ جات میں بے روزگار نوجوانوں کو تربیت دی گئی تھی جس کا مقصد یہ تھا کہ یہ نوجوانان مہارتیں حاصل کرنے کے بعد باعزت روزگار حاصل کر سکیں ، زرائع کے مطابق پہلے گروپ کو اسناد دی گئی ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں ٹرینگ لینے والے طلباء کو تاحال اسناد جاری نہیں کیے گئے ، طلباء کے ایک وفد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ٹرینگ حاصل کیے ہوئے ایک عرصہ بیت چکا ہے لیکن تاحال انہیں اسناد فراہم نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے ،زمہ دارن فوری نوٹس لیتے ہوئے انہیں اسناد جاری کرنے کے لیے اقدامات کریں بصورت دیگر احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ، اسناد نہ ہونے کے باعث وہ مختلف نوکریوں کے لیے درخواستیں دینے سے قاصر ہیں ، اور ان کے سال ضائع ہو رہا ہے ، ایسی تربیت کا کیا کریں جس کی ڈگری ہی نہ ملتی ہو ، لہذا ہماری مشکلات کا خیال کرتے ہوئے فوری طور پر ہمیں اسناد فراہم کرنے کے لیے اقداما ت کیے جائیں ۔