مریم صفدر اور محمد صفدر کے درمیان تعلقات کشیدہ؟ احتساب عدالت میں پیشی کیلئے الگ الگ آنے پر ن لیگی کارکن اور رہنما بھی حیران

muhammad ali محمد علی جمعہ 13 اکتوبر 2017 21:09

مریم صفدر اور محمد صفدر کے درمیان تعلقات کشیدہ؟ احتساب عدالت میں پیشی ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 اکتوبر2017ء) مریم صفدر اور محمد صفدر کے درمیان تعلقات کشیدہ ہونے کی افواہیں گردش کرنے لگی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز نواز شریف کی صاحبزادی مریم صفدر اور ان کے شوہر محمد صفدر احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

 تاہم میاں بیوی ہونے کے باوجود مریم صفدر اور محمد صفدر کے احتساب عدالت میں پیشی کیلئے الگ الگ آنے پر ن لیگی کارکن اور رہنما بھی حیران رہ گئے۔ اس حوالے سے افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ محمد صفدر کے اپنے سسرال اور اہلیہ کیساتھ تعلقات کچھ زیادہ اچھے نہیں ہیں۔ دونوں میاں بیوی کے درمیان تعلقات سرد مہری کا شکار ہیں۔ اسی باعث دونوں جمعہ کے روز احتساب عدالت میں پیشی کیلئے ایک ساتھ حاضر نہیں ہوئے۔

متعلقہ عنوان :