خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے صوبے کے بزرگ شہریوں کیلئے صحت اور سفری سہولیات مفت فراہم کرنے کا اعلان

muhammad ali محمد علی جمعہ 13 اکتوبر 2017 20:57

خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے صوبے کے بزرگ شہریوں کیلئے صحت اور سفری ..
پشاور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 اکتوبر2017ء) خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے صوبے کے بزرگ شہریوں کیلئے صحت اور سفری سہولیات مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیبرپختوںخواہ میں تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی جانب سے عوام کیلئے ایک اور شاندار منصوبے کا آغاز کیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت نے صوبے کے بزرگ شہریوں کیلئے صحت اور سفری سہولیات مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ صوبے کے تمام بزرگ شہریوں کو صوبے کے سرکاری و نیم سرکار ہسپتالوں میں علاج معالجے کی اور سفری سہولیات بالکل مفت فراہم کی جائیں گی۔