پی آئی اے کی ناکامی کا اعتراف سب سے پہلے میں کرتا ہوں، وزیراعظم

پی آئی اے ملکی معیشت اور حکومت پر بوجھ بن چکی ہے، نجکاری کے علاوہ اور کوئی حل باقی نہیں رہ گیا: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

muhammad ali محمد علی جمعہ 13 اکتوبر 2017 20:52

پی آئی اے کی ناکامی کا اعتراف سب سے پہلے میں کرتا ہوں، وزیراعظم
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 اکتوبر2017ء) وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے بحران کا واحد حل اس کی نجکاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کی ناکامی کا اعتراف سب سے پہلے میں خود کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

پی آئی اے پی آئی اے ملکی معیشت اور حکومت پر بوجھ بن چکی ہے۔ قومی ائیرلائن کو سنبھالنا اور چلانا حکومت کے بس کی بات نہیں رہی۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کے علاوہ اور کوئی حل باقی نہیں رہ گیا۔ اس حوالے سے جلد کوئی حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا۔