میئر کراچی نے محکمہ فنانس میں ہونے والے واقعہ کا سخت نوٹس لے لیا، کلرک پر حملہ کرنے والا آفیسر معطل

جمعہ 13 اکتوبر 2017 22:03

میئر کراچی نے محکمہ فنانس میں ہونے والے واقعہ کا سخت نوٹس لے لیا، کلرک ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2017ء) میئر کراچی وسیم اختر نے محکمہ فنانس میں ہونے والے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے محکمہ فنانس کے کلرک پر حملہ کرنے والے آفیسر اقبال نواز کو فوری طور پر معطل کردیا اور ہدایت کی ہے کہ حملہ کرنے والے افسر کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جائے جبکہ میونسپل کمشنر کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو اس واقعہ کے بارے میں تحقیقات کرکے اپنی رپورٹ پیش کرے گی، کمیٹی کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ کی روشنی میں اقبال نواز کے خلاف مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی، میئر کراچی نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی میں کسی بھی افسر کو کھلی چھٹی نہیں دی جاسکتی کہ وہ کسی بھی ملازم کے ساتھ بدسلوکی کرے یا قانون کو اپنے ہاتھ میں لے ، انہوں نے کہاکہ تمام افسران اپنی حدود میں رہیں اور ملازمین کے ساتھ کسی بھی قسم کی بدسلوکی سے گریز کریں،قانون کو ہاتھ میں لینے والے کسی افسر کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :