انسداد دہشت گردی کی عدالت میں معروف قوال امجد صابری قتل کیس کے مرکزی ملزمان کے مقدمات کی سماعت نومبر تک ملتوی

جمعہ 13 اکتوبر 2017 22:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2017ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے معروف قوال امجد صابری، فوجی اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزمان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرتے ہوئے سماعت نومبر تک ملتوی کردی۔جمعہ کو کراچی سینٹرل جیل میں معروف قوال امجد صابری قتل کیس کے مرکزی ملزمان کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔ ملزمان کی عدم پیشی پر عدالت برہم ہوگئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے ریماکس دیئے کہ ملزمان کو کیوں پیش نہیں کیا جارہا۔ جیل حکام کیا ملزمان کے مقدمات چلانہ نہیں چاہتے۔ عدالت نے اسحاق بوبی اور عاصم کیپری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ ملزمان کیخلاف پولیس اہلکاروں کے قتل دھماکہ خیز مواد اور پولیس مقابلے مقدمات شامل ہیں۔ ملزمان کے معروف قوال امجد صابری، فوجی اہلکاروں کے قتل سمیت 22 سے زائد مقدمات زیر سماعت ہیں۔

متعلقہ عنوان :