کوئٹہ، منصوبہ بندی کے تحت گھر کی تعمیرسے نوے فیصد تک نقصانات سے بچا جاسکتا ہے،کمشنر قلات محمد ہاشم غلزئی

جمعہ 13 اکتوبر 2017 21:57

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2017ء) کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی ، میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد ، ڈپٹی میئر خضدار مفتی عبدالقادر شاہوانی، انجینئر سعیداحمد شاہوانی و دیگر نے کہاہے کہ منصوبہ بندی کے تحت گھر کی تعمیرسے نوے فیصد تک نقصانات سے بچا جاسکتا ہے ۔ہمارے صوبے کے ماہر انجینئرز نے گارے سے بنے کچے مکانات تعمیر کا جو تجربہ کیا ہے اس کے تحت زلزلہ اور قدرتی آفات کی صورت میں بڑے پیمانے پر نقصانات کو روکا جاسکتا ہے ، شہری اور دیہی علاقوں میں لوگ اس طرز تعمیر کو اختیار کریں تو وہ قیمتی جانوں کو ضیاع ہونے سے بچا سکتے ہیں۔

ہمارے ہاں زلزلے سے ایک لاکھ جب کہ جاپان میں ایک ہزار جانیں ضائع ہوئیں جاپان میں احتیاطی تدابیر کی وجہ سے نقصان کو کم کیا جاسکا ہم اس طرز تعمیر کو اختیار کریں تو زلزلہ اور آفات کی صورت میں نقصان کم ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے میونسپل کارپوریش ہال خضدار میں آگاہی مہم کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

سیمینار میں ایڈیشنل کمشنر میجرریٹائرڈ اورنگزیب بادینی ، اسسٹنٹ کمشنر خضدار جمعداد خان مندوخیل ، چیف آفیسر خضدار عبدالقیوم عمرانی ، انجینئر سعید شاہوانی سمیت آفیسران کی کثیرتعداد موجود تھی ۔ سیمینار میں ان کچے گھروں کا ماڈل بھی تیار کیا گیا تھا کہ اس طرز تعمیر کو اپنا کر نقصانات سے بچا جاسکتا ہے ۔کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے کہاکہ ہمارے ہاں اگر احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے اور منصوبہ بندی کے تحت گھروں کی تعمیر کی جائے تو کافی حدتک تباہی کو دور کیا جاسکتا ہے ۔

جس زلزلے کی صورت میں ہم ایک لاکھ جانوں کو گنوادیا وہی زلزلہ جاپان میں بھی آیا لیکن وہاں صرف ایک ہزار لوگ نقصان ہوئے ۔ چونکہ جاپانی میں گھروں کے تعمیر کے وقت احتیاطی تدابیر اختیار کیئے گئے تھے ۔ اس لئے منصوبہ بندی کرکے ہی بلوچستان میں کچی آبادی کو نقصان سے بچایا جاسکتا ہے ۔ اس حوالے سے حکومت شعور و آگاہی فراہمی کے لئے اقدامات کررہی ہے ۔

آج یہ سیمینار خضدار سٹی میں ہوا ہے توآئندہ اس طرح کے آگاہی فورم کا انعقاد تحصیلوں کی سطح پر بھی منعقد کیا جائیگا ہماری کوشش ہے کہ اس طرح کے سیمینارز تحصیلوں کی سطح پر بھی منعقد کرکے وہاں بھی عوام کو مکانات کے تعمیر کے حوالے سے شعورو آگاہی دی جائے ۔جب اس احتیاطی تدابیر اور طرز تعمیر کو اختیار کیا جائیگا اور اس سے ایک انسان کی بھی جان بچ جائیگا تو یہ منصوبہ سازوں کی دنیاء و آخرت کی کامیابی کے لئے کافی ہے کہ ان ہی کی مشاورت اور ایجادو تجربے سے فائدہ حاصل کرنے کی صورت میں ایک انسان کی جان بچ گئی ۔

متعلقہ عنوان :