حماس ، تحریک فتح کا معاہدہ ، فلسطینی عوام قومی پرچم تھامے سڑکوں پر نکل آئی ، مٹھائیاں تقسیم ، آتش بازی

جمعہ 13 اکتوبر 2017 21:57

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2017ء)مصرکی زیرنگرانی فلسطینی تنظیموں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اورتحریک فتح کے درمیان طے پائے مفاہمتی معاہدے پر فلسطینی عوام کی طرف سے مثبت رد عمل سامنے آیا ہے۔ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں عوام کی بڑی تعداد قومی پرچم اٹھائے سڑکوں پر نکل آئی۔

(جاری ہے)

مغربی غزہ کے لاپتا سپاہی چوک میں جعم ہونے والے فلسطینیوں نے حماس اور فتح کے درمیان مصالحت کی حمایت میں نعرے بازی کی۔

شرکائ نے بینرز اور کتبے بھی اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینیوں میں طے پائے مصالحتی معاہدے کی حمایت میں نعرے درج تھے۔اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے تمام فلسطینی دھڑوں اور ان کی قیادت پر زور دیا کہ وہ اختلافات کا باب ہمیشہ کے لیے ختم کر دیں۔شہریوں کی جانب سے قومی مصالحت کی حمایت میں آتش بازی کی گئی اور شہریوں نے مٹھائی بھی تقسیم کی۔۔