نوشہرہ پولیس جوانوں کی مجمع خلاف قانون سے نمٹنے کے لیے پولیس ہیڈکوارٹرز میں تربیتی مشقیں

جمعہ 13 اکتوبر 2017 21:57

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2017ء) نوشہرہ پولیس جوانوں کی مجمع خلاف قانون سے نمٹنے کے لیے پولیس ہیڈکوارٹرز میں تربیتی مشقیں۔زمانہ امن میں ہونے والی پروفیشنل تربیتی مشقیں ہی عملی میدان میں سیکیورٹی فورسزکی کامیابی میں آہم کردار ادا کرتی ہیں۔قانون اور ریاست کی رٹ قائم کرنے میں پولیس فورس کو عصر حاضر کی جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے اس سے استعفادہ حاصل کر کے شرپسندعناصر کی جانب سے عوام الناس کے املاک اور سرکاری و عوامی تنصیبات کا بہ خوبی احسن طریقے سے دفاع کرنے کے لیے پولیس ہیڈکوارٹرز میں ماہرین کیساتھ اینٹی رائیڈتربیتی مشقیں شروع۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر) واحد محمود(PSP )کے حکم پر پولیس ہیڈکوارٹرزمیں جوانوں کو مجمع خلاف قانون کو ہینڈل کرکے منتشر کرنے یا کسی بھی شرپسند عناصر کی جانب سے ہونے والی گڑ بڑ سے بہ خوبی نمٹنے کے لیے جدید تربیت یافتہ ماہر سٹاف کے زیر نگرانی اینٹی رائیڈ تربیتی مشقوں کی شروعات کر دی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

ضلعی پولیس سربراہ واحد محمود نے گرائونڈ میں جوانوں کی مجمع خلاف قانون کو منتشر کرنے کی تربیتی مشقوں کا خود معائنہ کیا۔

اس موقع پر DSP ہیڈکوارٹرز کیڈٹ شہنشاہ گوہر،RI پولیس ہیڈکوارٹرز انسپکٹر شاد علی خان اور دیگر پولیس افسران موجود تھے ۔تربیتی اینٹی رائیڈ مشقوں کے اختتام پر ضلعی پولیس سربراہ واحدمحمود کو جوانوں کی جانب سے عملی میدان میں ہونے والی کسی بھی مجمع خلاف قانون کو پر امن طریقے سے منتشر کرنے ،عوامی املاک اور سرکاری تنصیبات کی حفاظت کرتے ہوئے شرپسند عناصر کو حراست میں لینے کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔

اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ واحد محمود نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عملی میدان میں قانون نافز کرنے کیساتھ ساتھ پولیس فورس ریاستی طاقت کی علامت سمجی جاتی ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کو درپیش عصر حاضر کے مختلف چیلنجزسے بہ آحسن طریقے سے عہدہ برآ ہونے کے لیے زمانہ امن میں کی جانے والی مخصوص تربیتی مشقیں ہی عملی میدان میں سیکیورٹی فورسز کو کامیابی دلانے میں آہم رول ادا کرتی ہیں۔جس سے ان کی خود اعتمادی میں اضافہ اور فورسز کا مورال بلند ہوتا ہے۔مشقوںکے اختتام پر ضلعی پولیس سربراہ واحدمحمود نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس اور انسٹرکٹرز میں انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :