جمرود خاصہ دار اہلکار کے قتل میں ملوث شخص نے اپنے آپ کو انتظامیہ کے حوالے کردیا

جمعہ 13 اکتوبر 2017 21:57

جمرود (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2017ء) خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں پانچ دن پہلے خاصہ دار اہلکار کو قتل کرنے والے شخص نے اپنے آپ کو انتظامیہ کے حوالے کردیا،تفصیلات کے مطابق اختر منیر نامی شخص نے پانچ دن پہلے جمرود کے علاقے شاہ کس میں خاصہ دار فورس کے اہلکار کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا تھا جس نے ان پر فائرنگ کرنے والے شخص کا نام انتظامیہ کو بتا دیا تھا جس پر انتظامیہ نے اس کے خاندان کے تین افراد کو حراست میں لیا تھاتاہم زخمی خاصہ دار نے بعد میں دم توڑ دیا تھا جس کے بعد قتل میں ملوث شخص اختر منیر نے گذشتہ دن اپنے آپ کو انتظامیہ کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :