جمرود ،خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں جرگے کے دوران ہاتھا پائی کے دوران انتظامیہ نے چھ افراد کو گرفتار کرلیا

جمعہ 13 اکتوبر 2017 21:57

جمرود (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2017ء)خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں جرگے کے دوران تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کے دوران انتظامیہ نے چھ افراد کو گرفتار کرلیا ہے،تفصیلات کے مطابق تحصیلدار افس میں زمین کے تنازعے پر دو فریقین مسعود شاہ شیر خان خیل اور خالق نور طور خیل کے درمیان جرگہ ہورہا تھا کہ اس دوران ان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی جس پر پولیٹیکل انتظامیہ نے کاروائی کرتے ہوئے فریق دوئم سے پانچ جبکہ فریق اول سے ایک شخص کو گرفتار کرکے جمرود حوالات میں بند کردیا۔