ٹانک ،صوبہ خیبرپختون خواہ کے چیف سیکرٹری اعظم خان نے ضلع ٹانک میں پینے کے پانی کی قلت کا سخت نوٹس لے لیا

جمعہ 13 اکتوبر 2017 21:56

ٹانک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2017ء) صوبہ خیبرپختون خواہ کے چیف سیکرٹری اعظم خان نے ضلع ٹانک میں پینے کے پانی کی قلت کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔اور ڈپٹی کمشنر ٹانک سے 24گھنٹوں کے اندر رپورٹ طلب کیا ہے۔چیف سیکرٹری نے ڈپٹی کمشنر ٹانک کو سخت ہدایت کی ہے کہ 36گھنٹوں کے اندر ابنوشی کے تمام ٹیوب ویلوں کو چالو کیا جائے۔سرکاری زرائع کے مطابق صوبہ خیبرپختون خواہ کے چیف سیکرٹری اعظم خان نے ضلع ٹانک میں پینے کے پانی کی قلت کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔

اور ڈپٹی کمشنر ٹانک سے 24گھنٹوں کے اندر رپورٹ طلب کیا ہے۔چیف سیکرٹری نے ٹانک سٹی کے لئے نصب شدہ تمام ٹیوب ویلوں کو 36گھنٹوں کے اندر چالو کرنے کی ہدایت کی ہے۔صوبہ خیبرپختون خواہ کے ضلع ٹانک کے سٹی میں پچھلے ایک ماہ سے پینے کے پانی کا سخت بحران ہے۔

(جاری ہے)

ٹی ایم او کے حکام ابنوشی کے لئے نصب شدہ ٹیوب ویلوں کو نہیں چلارہے ہیں۔اس کے علاوہ جنوبی وزیرستان کے پہاڑی سلسلے سے انے والی پانی کو بھی محکمہ ابپاشی ٹانک کے حکام فی گھنٹہ کے حساب سے ہزاروں روپے کے عوض فروخت کررہے ہیں۔

ضلع ٹانک کے پاکستان ہاؤس محلہ برکی آباد میں اہم اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں چیف سیکرٹری صوبہ خیبرپختون خواہ کی جانب سے پینے کے پانی کا نوٹس لینے پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ چیف سیکرٹری صوبہ خیبرپختون خواہ ایک زمہ دار آفیسر ہے۔انھوں نے ضلع ٹانک میں پینے کے پانی کے بحران کا نوٹس لیکر لاکھوں عوام کے لئے جیت لئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :