عامر خان فلم دنگل کے کردار سے خوفزدہ تھے

وجہ یہ تھی کہ کہیں وہ اس بوڑھے کردار کے باعث اپنا اسٹارڈم کھو نہ دیں

جمعہ 13 اکتوبر 2017 21:55

عامر خان فلم دنگل کے کردار سے خوفزدہ تھے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2017ء) بولی وڈ سپر اسٹار عامر خان کی فلم ’دنگل‘ نے باکس ا?فس پر اتنا شاندار بزنس کیا ہے کہ مداح تو کیا بولی وڈ کا ہر اداکار حیران رہ گیا، تاہم کیا آپ جانتے ہیں کہ عامر خان اس فلم میں ایک 55 سالہ پہلوان کا کردار ادا کرنے سے خوفزدہ تھی فلم ’دنگل‘ کی کہانی مہاویر سنگھ پھوگٹ نامی پہلوان کی زندگی پر مبنی ہے جنہوں نے اپنی بیٹیوں کو پہلوانی سکھائی تاکہ وہ ہندوستان کے لیے گولڈ میڈل لاسکیں۔

اس فلم میں 52 سالہ عامر خان نے لگ بھگ اپنی عمر کے شخص کا ہی کردار ادا کیا تھا۔ عامر خان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ وہ اس کردار کی آفر قبول کرنے پر کافی خوفزدہ تھے، جس کی وجہ یہ تھی کہ کہیں وہ اس بوڑھے کردار کے باعث اپنا اسٹارڈم کھو نہ دیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بولی وڈ میں جہاں اداکاراؤں کا کیریئر جلد اختتام پذیر ہوجاتا ہے، وہیں اداکار بڑی عمر میں بھی ہیرو کے کردار ادا کررہے ہیں اور اپنی فلموں میں کم عمر اداکاراؤں کے ساتھ نظر آ تے ہیں۔

عامر خان کا ’دنگل‘ میں اپنے کردار کے حوالے سے کہنا تھا، ’جب میں نے 'دنگل' کی کہانی سنی تو مجھے لگا کہ یہ فلم مجھے کرنی چاہیے، لیکن پھر احساس ہوا کہ میں نے حال ہی میں 'پی کی' اور 'دھوم 3' جیسی فلموں میں کام کیا ہے‘۔انہوں نے مزید کہا، ’میں نے سوچا مجھے 'دنگل' میں کام کرنا چاہیے، لیکن میں بوڑھا اور موٹا نظر آئوں گا تو میرے مداح کیا سوچیں گی ‘عامر کے مطابق ’دنگل‘ کا کردار ادا کرنا ان کے لیے ایک رسک تھا، کیوں کہ وہ اسے ایسے نبھانا چاہتے تھے جیسے یہی حقیقت ہو۔خیال رہے کہ اس فلم کے لیے عامر خان نے 95 کلو وزن بڑھایا تھا اور بعدازاں 70 کلو وزن کم بھی کیا تھا۔۔

متعلقہ عنوان :