متعدد ہولی وڈ اداکاراؤں، ماڈلز، فیشن ڈزائنرز ، خاتون صحافیوں کو جنسی ہراساں کرنے پروڈیوسر ہاروی وائنسٹن کے خلاف برطانیہ اور امریکا میں تحقیقات کا آغاز

انجلینا جولی، روز میکگوان اور ایشلے جڈ سمیت کم سے کم 22 خواتین نے جنسی طور پر ہراساں کرنے اور ’ریپ‘ جیسے سنگین الزامات عائد کیے تھے

جمعہ 13 اکتوبر 2017 21:55

متعدد ہولی وڈ اداکاراؤں، ماڈلز، فیشن ڈزائنرز ، خاتون صحافیوں کو جنسی ..
لاس اینجلس، لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2017ء) متعدد ہولی وڈ اداکاراؤں، ماڈلز، فیشن ڈزائنرز اور خاتون صحافیوں کو مبینہ طور پر جنسی ہراساں کرنے والے 65 سالہ پروڈیوسر ہاروی وائنسٹن کے خلاف برطانیہ اور امریکا میں تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔ہاروی وائنسٹن پر انجلینا جولی، روز میکگوان اور ایشلے جڈ سمیت کم سے کم 22 خواتین نے جنسی طور پر ہراساں کرنے اور ’ریپ‘ جیسے سنگین الزامات عائد کیے تھے۔

ہاروی وائنسٹن کے خلاف ان اداکاراؤں کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تحقیقاتی رپورٹ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے رواں ماہ 5 اکتوبر کو شائع کی، جس کے بعد ’دی نیویارکر میگزین‘ نے بھی اس حوالے سے ایک رپورٹ شائع کی۔ایک کے بعد ایک اداکارہ اور ماڈلز کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کے بعد اب 65 سالہ پروڈیوسر ہاری وائنسٹن کے خلاف لندن اور نیویارک میں الگ الگ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہاروی وائنسٹن کے خلاف نیویارک سٹی (این وائی سی) پولیس اور لندن کی میٹروپولیٹن پولیس نے الگ الگ تحقیقات کا آغازکردیا۔این وائی سی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان پیٹر ڈونلڈ نے کہا کہ پولیس کے تفتیش کاراس بات کا تعین کر رہے ہیں کہ ہاروی وائنسٹن کے خلاف جنسی ہراسگی کے کتنے اور کس سطح کے الزامات ہیں، اور ا آیا ماضی میں کسی خاتون نے ان کے خلاف جنسی ہراسگی سے متعلق کوئی رپورٹ تو نہیں دی۔پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ تاہم تفتیش کاروں کو تاحال ہاروی وائنسٹن کے خلاف کوئی تحریری شکایت نہیں ملی، لیکن پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فلم پروڈیوسر کے خلاف شکایت کرنے والے افراد کی حوصلہ افزائی کریں گے۔۔

متعلقہ عنوان :