چنیوٹ، شادی شدہ خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا،نعش برآمد

جمعہ 13 اکتوبر 2017 21:14

چنیوٹ۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) تھانہ محمد والا کے علاقہ قابلی کی رہائشی شادی شدہ اٹھارہ سالہ رانی بی بی پچھلے بیس دنوں سے لاپتہ تھی پولیس تھانہ محمد والا نے شک کی بناء پر رانی کے بھائی شوکت اور چچا فتح شیر کو گرفتار کرلیا دوران تفتیش دونوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے رانی بی بی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا ہے اور اس کی نعش قریبی فصلوں میںد باد دی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے دونوں کی نشاندہی پر کھیت میں کھدائی کے بعد رانی بی بی کی نعش نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھیجوادی پولیس تھانہ محمد والا نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :