گھنٹہ گھر کے آٹھوں بازاروں اور گرد ونواح میں بہتر انداز میں ٹریفک بہائو کو یقینی بنایا جائے ، چیف ٹریفک آفیسرجھنگ

جمعہ 13 اکتوبر 2017 21:14

جھنگ۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) گھنٹہ گھر کے آٹھوں بازاروں اور گرد ونواح پر بہتر سے بہتر انداز میں ٹریفک بہائو کو یقینی بنایا جائے اور محنت کے تسلسل کو جاری رکھا جائے، ریگل روڈ ، چنیوٹ بازار چوک، گمٹی چوک ، کوتوالی چوک ، جھنگ بازار چوک اور کارپوریشن روڈ پر زیادہ سے زیادہ پڑولنگ کو جاری رکھا جاے اور انچارجز رش کے اوقات میں ان پوائنٹس پر موجود رہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار چیف ٹریفک آفیسر بقاء محمد بگٹی نے گھنٹہ گھر کے تمام بازاروں اور متعلقہ سیکٹر انچارجز سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ کچہری بازار سمیت دیگر پوائنٹس پر تندہی سے ڈیوٹی نبھائی جاے اور گھنٹہ گھر کے بازاروں میں ون وے کی وائیلیشن کو سختی سے روکا جاے گھنٹہ گھر گول اور دیگر اہم ایریاز میں غلط پارکنگ کرنے والی کاروں کو لفٹر ز کے ذریعے فوری ہٹایا جاے تاکہ ٹریفک بہائو متاثر نہ ہو موٹر سائیکلز کی غلط پارکنگ سے بھی سختی سے نپٹا جاے۔

متعلقہ عنوان :