انٹر کلب ڈسٹرک چیمپئن شپ، بورے والا جمخانہ کرکٹ کلب فائنل میں پہنچ گئی

جمعہ 13 اکتوبر 2017 21:14

انٹر کلب ڈسٹرک چیمپئن شپ، بورے والا جمخانہ کرکٹ کلب فائنل میں پہنچ ..
بوریوالا۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) انٹر کلب ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ میں بورے والا جمخانہ کرکٹ کلب نے گگو کرکٹ کلب کو 53رنز سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنا لی، تفصیل کے مطابق انٹر کلب ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ وہاڑی کے سلسلہ میں قائد اعظم سپورٹس سٹیڈیم میں بورے والا جمخانہ اور گگو کرکٹ کلب کے مابین میچ کھیلا گیا، گگو کلب نے ٹاس جیت کر بورے والا جمخانہ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ،جمخانہ کلب نے 8وکٹوں کے نقصان پر مقررہ اوور ز میں 209رنز بنائے جن میں حافظ احسان نے 42شہزاد پومی نے 32،صداقت نے 20،یحیٰ اکرم نے 20جبکہ شاہدکے 20رنز نمایاں تھے، علی عثمان اورعبدالباری نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، جواب میں گگو کلب نے 156رنز بنائے جس میں عمر صادق کے 60اور رحمان سکندر کے 30رنز شامل ہیں، یحیٰ اکرم نے 4کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ رضوان راجو نے 3 اورعابد نومی نے 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، اس طرح بورے والا جمخانہ نے گگو کلب کو 53رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے، یحیٰ اکرم کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :