کوریائی جزیرہ کی صورتحال شمالی کوریا اور امریکا کے درمیان باہمی نفرت اور اعتماد کی کمی کی وجہ سے ہے، چین

چین اور روس کا پیش کردہ منصوبہ موجودہ صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے مفید ثابت ہوگا، ترجمان چینی دفتر خارجہ

جمعہ 13 اکتوبر 2017 20:58

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) چین کا کہنا ہے کہ جزیرہ نما کوریا کی موجودہ صورتحال شمالی کوریا اور امریکا کے درمیان باہمی نفرت اور اعتماد کی کمی کی وجہ سے ہے،چین اور روس کا پیش کردہ منصوبہ موجودہ صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے مفید ثابت ہوگا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ جزیرہ نما کوریا کی موجودہ صورتحال شمالی کوریا اور امریکا کے درمیان باہمی نفرت اور اعتماد کی کمی کی وجہ ہے۔

(جاری ہے)

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے بیجنگ میں پریس کانفرنس میں شمالی کوریا کی جانب سے جزیرہ نما کوریا کے ایٹمی مسئلے کے حل کیلئے چین اور روس کی طرف سے پیش کردہ منصوبہ قبول نہ کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب میں ترجمان نے کہا کہ جزیرہ نما کوریا کی موجودہ صورتحال سے شمالی کوریا اور امریکا کے درمیان باہمی نفرت اور باہمی اعتماد کی کمی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کے حل کا موثر طریقہ صرف یہ ہے کہ بات چیت کے ذریعے باہمی دلچسپی کے مناسب مسائل کو حل کیاجائے۔ چین اور روس کا منصوبہ اسی بنیاد پر پیش کیا گیا ہے، موجودہ صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے مفید ثابت ہوگا اورمتعلقہ فریقوں کو اس پر غور کرنا چاہئیے۔

متعلقہ عنوان :