وزیرداخلہ آئندہ ہفتے رینجرز میں بھرتی ہونے والے نئے اہلکاروں اور افسران کی پاسنگ آئوٹ پریڈ میں مہمان خصوصی ہونگے

جمعہ 13 اکتوبر 2017 20:58

وزیرداخلہ آئندہ ہفتے رینجرز میں بھرتی ہونے والے نئے اہلکاروں اور ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) وزیرداخلہ احسن اقبال آئندہ ہفتے رینجرز میں بھرتی ہونے والے نئے افسران اور اہلکاروں کی پاسنگ آئوٹ پریڈ میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے ، اسلام آباد میں احتساب عدالت میں رینجرز کی تعیناتی کا تنازعہ پیدا ہونے کے بعد یہ پہلا موقع ہو گا کہ وزیرداخلہ رینجرز کی اہم تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت میں پیش آنے والے معاملے کی تحقیقاتی رپورٹ کے بعد سول اور ملٹری قیادت کے درمیان اس معاملے کو باہمی رضا مندی سے حل کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ وزیرداخلہ رینجرز کی پریڈ میں شرکت کریں گے ،امریکہ سے وطن واپسی کے بعد آئندہ ہفتے وہ لاہور میں رینجرز کے نئے بھرتی ہونے والے اہلکاروں کی پاسنگ آئوٹ پریڈ میںشرکت کریں گے اور ڈی جی رینجرز سے بھی ان کی ملاقات ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :