فوج کو فکر ہے کہ معیشت کون ٹھیک کرے گا ،وزیر داخلہ نے اصل میں آرمی چیف کے بیان کو نشانہ بنایا ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے فوج کی پالیسی بیان کی ،

معیشت تباہ ہوتی ہے تو دفاع کمزور ہوجاتا ہے، حکمرانوں کو ورلڈ بینک تسلیم نہیں کر رہا عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد کا احسن اقبال کے بیان پرردعمل

جمعہ 13 اکتوبر 2017 20:45

فوج کو فکر ہے کہ معیشت کون ٹھیک کرے گا ،وزیر داخلہ نے اصل میں آرمی چیف ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے اصل میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بیان کو نشانہ بنایا ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے آرمی کی پالیسی کا اظہار کیا ، فوج کو فکر ہے کہ معیشت کون ٹھیک کرے گا ، موجودہ حکمرانوں کو ورلڈ بینک والے تسلیم نہیں کر رہے ۔

جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں وفاقی وزیر داخلہ کے ڈی جی آئی ایس پی آر کے حوالے سے بیان پراپنے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے فوج کی پالیسی بیان کی اور اس حوالے سے اظہار کیا جبکہ ان کے بیان کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے اصل میں آرمی چیف کے بیان کو نشانہ بنایا ۔

(جاری ہے)

شیخ رشید نے پوچھا کہ وفاقی وزیرداخلہ بتائیں کہ قرضوں کی قسط کہاں سے آئے گی ۔

انہوں نے کہاکہ فوج کو فکر ہے کہ معیشت کو کون ٹھیک کرے گا ، حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، حکمرانوں کو ورلڈ بینک والے تسلیم نہیں کررہے ، کرپشن کے کیس میں ان پر فردجرم عائد ہو چکی ہے ۔ عوامی مسلم لیگ کے صدر نے کہا کہ معیشت تباہ ہوتی ہے تو دفاع کمزور ہوجاتا ہے ، ملک تباہ ہوجاتا ہے اور خارجہ پالیسی ناکام ہوجاتی ہے ۔