سول اسپتال میں زیر علاض مریضہ سے مبینہ طور پر ذیادتی

جمعہ 13 اکتوبر 2017 20:32

سول اسپتال میں زیر علاض مریضہ سے مبینہ طور پر ذیادتی
میرپورخاص:(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اکتوبر2017ء) میرپورخاص کے سول اسپتال میں زیرعلاج مریضہ سےمبینہ زیادتی کا واقعہ جس کے بعد مریضہ اورلواحقین کی شکایت پرپولیس نے اسپتال میں چھاپہ مار کر 5وارڈبوائزز کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مریضہ معدےکی تکلیف کےباعث میڈیکل وارڈمیں زیرعلاج تھی تاہم وہاں اسکے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی گئی جس کے بعد لواحقین نے پولیس کو شکایت درج کرائی۔ پولیس کے مطابق مریضہ کا میڈیکل ٹیسٹ کرالیا گیا ہے تاہم میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائیگی جبکہ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے واقعہ کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے