وہاڑی،انجمن طلباء اسلام کے زیر اہتمام "سالانہ فکرحسینؓ کانفرنس"کل ہو گی

جمعہ 13 اکتوبر 2017 20:43

وہاڑی۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء)انجمن طلباء اسلام وہاڑی کے زیر اہتمام "سالانہ فکرحسینؓ کانفرنس"کل بروز ہفتہ بمقام بلدیہ ہال میں منعقد ہو گی ،کانفرنس سے اے ٹی آئی کے سابق مرکزی جنرل سیکرٹری صفدر مسعود گورایہ خصوصی خطاب کریں گے ، یہ بات انجمن طلباء اسلام کے رہنما ملک علی شاہ نوا ز کھو کھر نے عہدیداروں وجملہ ممبران کی کثیر تعداد سے گفتگو کر تے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ کا نفرنس کے انتظامات کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں جس کے ممبران ہمایوں گجر ، مجا ہد حسین بھٹی ، عثمان ملوکا ، ارسلان خان اور اقبال ڈھکو ہو نگے ۔