بابراعظم کم سےکم اننگزمیں 6 سنچریاں سکورکرنیوالے بلے بازوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے

muhammad ali محمد علی جمعہ 13 اکتوبر 2017 20:13

بابراعظم کم سےکم اننگزمیں 6 سنچریاں سکورکرنیوالے بلے بازوں کی فہرست ..
دبئی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 اکتوبر2017ء) بابر اعظم کم سے کم اننگز میں 6 سینچریاں اسکور کرنے والے بلے بازوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں ہونے والے سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں سری لنکا کیخلاف پاکستانی بلے باز بابر اعظم نے ایک اور شاندار سینچری اسکور کر ڈالی۔

(جاری ہے)

یہ بابر اعظم کے مختصر کیرئیر میں چھٹی سینچری تھی۔ بابر اعظم اس سینچری کیساتھ کم سے کم اننگز میں 6 سینچریاں اسکور کرنے والے بلے بازوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ بابر اعظم نے اب تک 35 ایک روزہ میچز میں 6 سینچریاں اسکور کی ہیں۔ جبکہ سری لنکا کے اہل تھرنگا اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں جنہوں نے 31 اننگز میں 6 سینچریاں اسکور کی تھیں۔