وزیراعلیٰ کاسماء نیوز پر خصوصی بچوں سے ناروا سلوک کے حوالے سے نشر ہونے والی خبر کا نوٹس، رپورٹ طلب

جمعہ 13 اکتوبر 2017 20:40

وزیراعلیٰ کاسماء نیوز پر خصوصی بچوں سے ناروا سلوک کے حوالے سے نشر ہونے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سماء نیوز پر خصوصی بچوں سے ناروا سلوک کے حوالے سے نشر ہونے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے و زیر سپیشل ایجوکیشن اور سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کر لی ہے اورانہیں ہدایت کی ہے کہ اس افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کر کے 72 گھنٹوں میں رپورٹ پیش کی جائی-انہوںنے کہا کہ خصوصی بچوں کے ساتھ ناروا سلوک کے ذمہ داروں کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کی جائے -انہوں نے کہا کہ خصوصی بچوں کے ساتھ ایسا سلوک کسی صورت قابل قبول نہیں ہے -