وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کی صوابی کے سینئر صحافی ہارون خان کے قتل کی مذمت

خیبرپختونخوا حکومت سینئر صحافی کے قاتلوں کو جلد گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لائے، مریم اورنگزیب

جمعہ 13 اکتوبر 2017 20:40

وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کی صوابی کے سینئر صحافی ہارون خان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے صوابی کے سینئر صحافی ہارون خان کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت سینئر صحافی کے قاتلوں کو جلد گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لائے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور صحافت ایک دوسرے کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے تحفظ، سیکورٹی اور سازگار ماحول کی فراہمی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہے ہیں۔ وزیر مملکت نے متاثرہ خاندان سے اظہار ہمدردی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی۔

متعلقہ عنوان :