جسٹس شمس محمود مرزا کی چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی تقرری کیخلاف درخواست کی سماعت سے معذرت

جمعہ 13 اکتوبر 2017 20:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کی تقرری کے خلاف دائر درخواست کی سماعت سے معذرت کرلی۔جسٹس شمس محمود مرزا نے فائل واپس چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے خلاف درخواست بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی جانب سے دائرکی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے ذاتی پسند پر نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی تعینات کیا۔۔نجم سیٹھی عہدے کے اہل نہیں، ان کی تقرری کالعدم قرار دی جائے۔درخواست گزار نے ہائیکورٹ سے خود کو چیئرمین پی سی بی تعینات کرنے کا حکم دینے کی استدعا بھی کی تھی۔