میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی زیر صدارت اجلاس
مارکیٹس اینڈ روڈز مینٹینس ڈویژن کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا
جمعہ 13 اکتوبر 2017 20:36
(جاری ہے)
میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ فوری طور پر مارکیٹس میں روڈز کی تعمیر و مرمت وسائل کی دستیابی سمیت کسی قسم کی رکاوٹ حائل نہیں ہونے دی جائے گی۔
مستقل نگرانی، دیکھ بھال اور کسی بھی روڈکی شکستگی پر فوری تعمیر و مرمت کو یقینی بنانے سے ہی اعلیٰ کاکردگی کے نشان کو ظاہر کرنے کا ذریعہ ہو گی، میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے مزید کہاکہ اجلاس میں جاری اور مکمل ہونے والے منصوبوں سے متعلق ماہِ اگست کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اجلاس کو ان تکمیل پانے والے اور جاری منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا گیا جن میں F اورG سیریز کے سیکٹروں میں بحالی اور دوبارہ روڈز کارپیٹنگ ، F اور G سیریز کے سیکٹروں میں لین مارکنگ کو بہتر کیا جانا، F اور G سیریز کے سیکٹروں بحالی اور بہتری کے لیے سائن بورڈ اور کرب سٹون پر رنگ اور ضروری مرمت ، F اورG سیریز میں فٹ پاتھوں کی تعمیر و مرمت ، F اور G سیریز میں ڈرینج سسٹم کی تعمیر و مرمت کاکام، F اور G سیریز کے سیکٹروں میں لین مارکنگ سمیت رفلیکٹر لائٹس (Cate Eye) کی تنصیب، سیکٹر F-10 کی سڑکوں اور گلیوں میں ڈرینج سسٹم کی تعمیر و مرمت، ناظم الدین روڈ F-7 نزد 7th ایونیو انڈر پاس کی کلورٹس کی تعمیر و مرمت ،مرکز G-10 میں تعمیر و مرمت ، ڈپلومیٹک انکلیو کے ایڈمن سیکٹر میں ڈرینج سسٹم سمیت دیگر ترقیاتی کام، سیکٹر G-11 کے سروس روڈ (ویسٹ) کی بحالی، بری امام کی خراب ہونے والی نالے کی حفاظتی دیوار، سیکٹر F-5 اور F-6 میں ڈرینج سسٹم اور کرب سٹون کی تعمیر و مرمت ، پاک سیکرٹریٹ کے M اورK بلاک میں ڈرینج سسٹم کی بہتری اور اسلام آباد سیف سٹی منصوبے میں آر ایف آئی ڈی سامان کی تنصیب شامل ہے۔مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.