پاکستان ایل این جی لمیٹڈ روسی کمپنی گیزپرام سے ایل این جی خریدے گی، وزیراعظم کی خصوصی کوششوں سے معاہدہ طے پاگیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 13 اکتوبر 2017 20:00

پاکستان ایل این جی لمیٹڈ روسی کمپنی گیزپرام سے ایل این جی خریدے گی، ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 اکتوبر2017ء) پاکستان ایل این جی لمیٹڈ روسی کمپنی گیزپرام سے ایل این جی خریدے گی۔ تفصیلات کے مطابق ایل این جی کی خریدار کیلئے پاکستان اور روسی کمپنی گیزپرام میں معاہدہ طے پاگیا ہے۔ ایل این جی فراہمی کے لیے پاک روس بین الحکومتی معاہدے پر دستخط ہوئے۔ معاہدے پردستخط روس کے نائب وزیرتوانائی اور سیکریٹری پٹرولیم نے کیے۔

(جاری ہے)

جبکہ وزیراعظم بھی پاک روس گیس معاہدے کےموقع پر موجود تھے۔ معاہدے کے تحت دونوں ممالک اب ایل این جی فروخت پر کمرشل معاہدے پر بات چیت کرینگے۔ جبکہ پاکستان اور روسی کمپنیاں گیس کی درآمدی مقدار اور قیمت بھی طے کریں گی۔ یہ معاہدہ وزیراعظم کی خصوصی کوششوں سے طے پایا ہے۔ پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے اس معاہدے کو اہم ترین قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :