لندن میں والد کے بنائے گئے کیک کا ٹکڑا کھانے سے بیٹی ہلاک ہوگئی

جمعہ 13 اکتوبر 2017 20:34

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2017ء) لندن میں والد کے بنائے گئے کیک کا ٹکڑا کھانے سے بیٹی ہلاک ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق لندن میں رہائش پذیر بھارتی فیملی کے گھر عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ،ْ بھارتی نڑاد شہری ونود نے گھر میں کیک بنایا، کیک بنانے کے دوران ونود کی 9 سالہ بیٹی نینیکا نے کیک میں بلیک بیری بھی ڈالنے کیلئے کہا اور جیسے ہی نینیکا نے کیک کھایا وہ فوراً ہی زمین پر گر گئی اور نیلی پڑگئی۔

(جاری ہے)

واقعہ کے بعد نینیکا کے والد نے اس کو فوراً گھر میں موجود طبی امداد دی اور اسپتال منتقل کیا لیکن نینیکا جانبر نہ ہوسکی، ڈاکٹرز کے مطابق نینیکا کی موت ہارٹ اٹیک کے باعث ہوئی۔نینیکا کیوالدین کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کو دودھ کی مصنوعات سے الرجی تھی جب کہ نینیکا نے کبھی پھل بھی نہیں کھائے تھے، نینیکا کی والدہ کا کہنا ہے کہ بیٹی کی موت ان کے لیے انتہائی گہرا صدمہ اور ڈراؤنا خواب ہے۔

متعلقہ عنوان :