چلی نے بھی شامی پناہ گزینوں کیلئے دروازے کھول دیئے

جمعہ 13 اکتوبر 2017 20:34

سنتیا گو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2017ء)چلی نے بھی شامی پناہ گزینوں کیلئے دروازے کھول دیئے ہیں،چلی پہنچنے والے 14 شامی خاندانوں کو گھر سمیت ہیلتھ کیئر کی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

چلی کے صدر نے سان ٹیاگو پہنچنے والے 14 شامی خاندان کے 60 سے زائد پناہ گزینوں کوخوش آمدید کہا ہے۔چلی میں پناہ گزینوں کو تمام سہولتوں سے آراستہ گھر، بچوں کیلئے اسکول اور ہیلتھ کیئر کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔شام میں خانہ جنگی کے باعث لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوچکے ہیں ۔ یورپی ملکوں کے علاوہ لاطینی امریکی ملکوں برازیل ،ارجنٹینا ،یوروگوئے، کولمبیا نے بھی شامی شہریوں کو پناہ دی ۔