اپوزیشن لیڈر کی تقریر، برطانوی وزیر اعظم آگ بگولہ

جمعہ 13 اکتوبر 2017 20:34

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2017ء) پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر کی تقریر کے دوران برطانوی وزیرِ اعظم تھریسامے غصے میں آگ بگولہ ہو گئیں ۔

(جاری ہے)

برطانیہ کی پارلیمنٹ میں اس وقت ماحول بہت گرم ہو گیا جب اپوزیشن لیڈر نے دوران تقریر حکومت پر تنقید کی اور وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تو تھریسامے نے بھی اس کے جواب میں ایک دھواں دھار تقریر کر ڈالی۔انہوں نے اپنی تقریر میں اپوزیشن کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اس دوران ان کے چہرے کے تا ثرات بھی تبدیل ہو تے رہے ۔برطانوی وزیر اعظم کی جارحانہ تقریر پر پارلیمنٹ کے ماحول میں تبدیلی آئی اور ارکان ِ پارلیمنٹ انہیں داد دیئے بنا نہ رہ سکے۔

متعلقہ عنوان :