امریکہ ،ْجنگلات میں لگنے والی آگ کو 8 دہا ئیوں میں آتشزدگی کا سب سے بڑاواقعہ قرار دیدیا گیا

جمعہ 13 اکتوبر 2017 20:31

کیلیفورنیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2017ء) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کو 8 دہا ئیوں میں آتشزدگی کا سب سے بڑاواقعہ قرار دیدیا گیاجس میں 26 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

کیلیفورنیا کے محکمہ جنگلات کے مطابق آگ سے اب تک ساڑھے تین ہزار سے زائد عمارتیں تباہ ہوگئیں جبکہ خوفناک آگ ایک لاکھ 90 ہزار ایکڑ رقبے تک پھیل چکی ہے۔چار روزگزر جانے کے بعدبھی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا ۔حکام کے مطابق آگ سے متاثرہ علاقوں میں 500 کے قریب افراد لاپتا ہیں جبکہ سینکڑوں افراد دھویں سے متاثر ہونے اور جھلسنے کے باعث ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

متعلقہ عنوان :