چیچہ وطنی، بجلی چوری کرنیوالے کیخلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

جمعہ 13 اکتوبر 2017 20:31

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2017ء) بجلی چوری کرنے والے کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔رپورٹ کے مطابق نواحی گائوں40/12-L میں ملزم مقصود احمد بجلی کی مین لائن کو ڈائریکٹ کنڈیا ں لگا کر بجلی چوری کررہا تھا جسے واپڈا اہلکاروں نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے ایس ڈی او واپڈامحمد نوازکی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے تاہم ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :